ہربھجن سنگھ نے معافی مانگ لی

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کو شکست دینے کے بعد بنائی گئی ویڈیو پر معافی مانگ لی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں […]

 0  2
ہربھجن سنگھ نے معافی مانگ لی

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کو شکست دینے کے بعد بنائی گئی ویڈیو پر معافی مانگ لی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد معذور افراد کے انداز میں نقل کررہے تھے۔

ویڈیو میں ہربھجن، یووراج اور رائنا کو لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ پکڑتے ہوئے جسمانی تکلیف کی نقل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معذوری کے حقوق کے حامیوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور کرکٹرز پر معذور افراد کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا گیا جس کے بعد ویڈیو ہٹا دی گئی۔

تاہم اب ہربھجن سنگھ نے ویڈیو بنانے کا ارادہ بتاتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

ہربھجن نے کہا کہ ’انگلینڈ میں چیمپئن شپ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہماری ’توبہ ’توبہ‘ کی حالیہ ویڈیوز پر تنقید کررہے ہیں انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ہر فرد اور برادری کا احترام کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو 15 دن تک مسلسل کرکٹ کھیلنے کے بعد تھکاوٹ کی وجہ سے بنائی گئی تھی، تنقید کے سلسلے کو روکیں اور سب کو خوش رکھیں۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow