گوتم گمبھیر اننت کی شادی میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر نہایت جذباتی ہوگئے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اننت امبانی کی شادی میں اپنے سابق مالک شاہ رخ خان کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔ ایشیا کے امیرترین تاجر مکیش امبانی کی شادی میں جہاں بالی ووڈ کے چمکتے دمکتے ستاروں کی بہار موجود تھی وہیں موجودہ اور سابق بھارتی کرکٹرز کی بڑی تعداد کو […]
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اننت امبانی کی شادی میں اپنے سابق مالک شاہ رخ خان کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔
ایشیا کے امیرترین تاجر مکیش امبانی کی شادی میں جہاں بالی ووڈ کے چمکتے دمکتے ستاروں کی بہار موجود تھی وہیں موجودہ اور سابق بھارتی کرکٹرز کی بڑی تعداد کو بھی شاہانہ شادی میں مدعو کیا گیا تھا جبکہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق مینٹور گوتم گمبھیر کی ملاقات اپنی پرانی فرنچائز کے مالک شاہ رخ خان سے ہوگئی اور وہ انھیں دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، گوتم نہایت پرجوش انداز میں کنگ خان سے بغل گیر ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
کے کے آر کو خیرباد کہنے اور فیئرویل کے بعد اننت امبانی کی شادی میں یہ شاہ رخ خان اور گوتم گمبھیر کی پہلی ملاقات تھی۔
انٹرنیٹ پر زیرگردش ویڈیو مداحوں میں کافی پسند کی جارہی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ شادی کی تقریب کے دوران کولکتہ کے سابق سرپرست گمبھیر کے ساتھ گرمجوشی سے گلے ملے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ دونوں کا اس طرح پرجوش انداز میں ملنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے دوستی اور احترام کا بہت جذبہ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟