آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف کپتان کو باہر کردیا
کرکٹ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو ہی باہر کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں آسٹریلیا تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، انگلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب […]
کرکٹ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو ہی باہر کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں آسٹریلیا تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، انگلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میچز ستمبر میں کھیلے جائیں گے، وائٹ بال ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ مچل اسٹارک اور گلین میکسویل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، پیٹ کمنز لوڈ مینجمنٹ کے طور پر وائٹ بال ٹیموں کا حصہ نہیں ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو چکے ہیں جب کہ آشٹن اگر اور میتھیو ویڈ کو ڈراپ کردیا گیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟