بھارتی اداکارہ کا بھائی منشیات کیس میں گرفتار
بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ کے بھائی امان سنگھ کو پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد دکن پولیس کا کہنا ہے کہ امان پریت سنگھ سمیت 5 افراد کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ امان کا نام اس فہرست میں شامل ہے جو منشیات کا […]
بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ کے بھائی امان سنگھ کو پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد دکن پولیس کا کہنا ہے کہ امان پریت سنگھ سمیت 5 افراد کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ امان کا نام اس فہرست میں شامل ہے جو منشیات کا استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ پانچوں ملزمان کی شناخت امان پریت سنگھ، انکیتھ ریڈی، پرساد، مدھو سودھن اور نکھل دمن کے ناموں سے ہوئی اور انہیں طبی معائنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈی سی پی سری نواس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
پولیس نے کیس سے متعلق ملزمان سے 199 گرام کوکین، 2 پاسپورٹ، 2 موٹر بائیکس اور 10 موبائل فون برآمد کیے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ تلنگانہ کے انسداد منشیات محکمے نے اطلاع دی تھی کہ 2.6 کلو گرام کوکین حیدرآباد میں فروخت کے لیے لائی جارہی ہے، پولیس نے منشیات کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور ممنوعہ اشیا کے 30 افراد کی نشاندہی کی جن میں امن پریت سنگھ بھی شامل تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟