ویڈیو: شتروگھن سنہا نے ہونے والے داماد کو آشیرباد دیدیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ شادی سے قبل ظہیر اقبال اور اِن کے اہل خانہ نے سوناکشی کی والدہ اور والد اداکار شتروگھن سنہا سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب […]

 0  2
ویڈیو: شتروگھن سنہا نے ہونے والے داماد کو آشیرباد دیدیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

شادی سے قبل ظہیر اقبال اور اِن کے اہل خانہ نے سوناکشی کی والدہ اور والد اداکار شتروگھن سنہا سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سونا کشی سنہا کی غیر مذہب میں شادی کرنے پر ان کی فیملی خوش نہیں نہیں ہے جس کے بعد اداکارہ کے بھائی اور والدہ نے انہیں انسٹاگرام پر آن فالو بھی کردیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

تاہم اب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ سوناکشی سنہا کے والد اور والدہ کو ظہیر اقبال کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، ایسی صورتحال میں یہ ملاقات کوئی عام بات نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان افواہوں نے بھی دم توڑ دیا کہ سوناکشی کو اس شادی کی اجازت نہیں ہے، ویڈیو سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ لیجنڈری اداکار شتروگھن اپنی بیٹی کی شادی سے خوش ہیں اور اداکارہ کو والد کی حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر اس جوڑی نے 2020 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow