ایل پی ایل : محمد حارث کے ناقابل یقین چھکے نے سب کو حیران کردیا

کولمبو : سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ 2024کے میچ میں محمد حارث نے ایک زبردست چھکا لگا کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ لنکا پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹو میچ […]

 0  2
ایل پی ایل : محمد حارث کے ناقابل یقین چھکے نے سب کو حیران کردیا

کولمبو : سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ 2024کے میچ میں محمد حارث نے ایک زبردست چھکا لگا کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

لنکا پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹو میچ میں دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز اور جافنا کنگز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

جافنا کنگز اور کینڈی فالکنز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کینڈی فالکنز کے بلے باز محمد حارث نے ایک مشکل بال کو خوبصورت انداز میں کھیل کر داد وصول کی۔

Mohammad Haris

محمد حارث نے فاسٹ باؤلر اسیتھا فرنینڈو کی بال پر اپنے بلے کی بیک سائیڈ سے شاٹ لگائی جس کے بعد گیند چھ رنز کیلیے باؤنڈری پار کرگئی۔

چھٹے اوور کی دوسری گیند پر محمد حارث نے ایک فل ٹاس گیند کو اسکوب شاٹ کھیلتے ہوئے اسے فلیٹ چھکے میں تبدیل کر دیا اور گیند کیپر کے سر کے اوپر سے ہوتی ہوئی چلی گئی۔

اس خوبصورت شاٹ کو دیکھ کر باؤلر اور فیلڈرز بھی حیران رہ گئے اور حتیٰ کہ باؤلر کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آگئی۔ مزید برآں، محمد حارث بھی اپنے شاٹ سے متاثر نظر آئے کیونکہ شاٹ کے بعد ان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آگئی۔

Lanka Premier League

ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ بلے بازوں کو فاسٹ بالر کے خلاف ریورس اسکوپ سے باؤنڈری پار کرتے ہوئے دیکھا جائے، لیکن حارث اپنے بلے کے پچھلے حصے سے ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

جافنا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوسل مینڈس کی سنچری کی بدولت 187 رنز بنائے۔ جواب میں کینڈی فالکنز مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا سکی. محمد حارث نے 26رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے

واضح رہے کہ ایونٹ کے کوالیفائر 2 اور فائنل سمیت تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے، لیگ کا فائنل 21 جولائی کو آرپریماداسا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow