خلا باز کے لباس میں چور نے موبائل فون شاپ کا صفایا کر دیا

آپ نے چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتیں سنی ہوں گی لیکن اس انوکھی واردات میں چور خلاباز کے روپ میں موبائل فون شاپ لوٹ کر لے گیا۔ چوری کا یہ منفرد واقعہ پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پیش آیا جہاں ایک چور خلا باز جیسے لباس میں دکان میں داخل ہوا اور 16 لاکھ […]

 0  4
خلا باز کے لباس میں چور نے موبائل فون شاپ کا صفایا کر دیا

آپ نے چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتیں سنی ہوں گی لیکن اس انوکھی واردات میں چور خلاباز کے روپ میں موبائل فون شاپ لوٹ کر لے گیا۔

چوری کا یہ منفرد واقعہ پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پیش آیا جہاں ایک چور خلا باز جیسے لباس میں دکان میں داخل ہوا اور 16 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون سمیت قیمتی اشیا لے اڑا۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے جب چور کی شناخت کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس میں خود کو سفید شاپنگ بیگز سے ڈھانک کر خلا باز جیسے لباس کے روپ میں نظر آیا۔

یہ انوکھا چور چھت کے راستے دکان میں داخل ہوا اور صفایا کر کے فرار ہو گیا۔

دکان مالک نے متعلقہ تھانے میں چوری کی اس واردات کی رپورٹ درج کرا دی ہے جس کے بعد پولیس نے چور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow