بابر اعظم نے کرکٹ میں اپنے کَرش کا نام بتا دیا

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باؤنڈری لائن پر بیٹھ کر میچ دیکھنے سے اپنے کیریئر کے عروج تک کی داستان بیان کر دی۔ بابر اعظم نے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں کرکٹ میں اپنا کرش جنوبی افریقی لیجنڈ بلے باز ڈی ویلیئرز کو قرار دیا۔ بابر اعظم نے اپنے […]

 0  2
بابر اعظم نے کرکٹ میں اپنے کَرش کا نام بتا دیا

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باؤنڈری لائن پر بیٹھ کر میچ دیکھنے سے اپنے کیریئر کے عروج تک کی داستان بیان کر دی۔

بابر اعظم نے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں کرکٹ میں اپنا کرش جنوبی افریقی لیجنڈ بلے باز ڈی ویلیئرز کو قرار دیا۔

بابر اعظم نے اپنے انٹرویو میں اس وقت کا بھی ذکر کیا جب انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع نہیں کی تھی لیکن وہ ڈی ویلیئرز کے بہت بڑے فین تھے اور باؤنڈری لائن پر بیٹھ کر سابق جنوبی افریقی کپتان کی بیٹنگ دیکھی تھی۔

قومی کپتان نے کہا کہ میں نے آپ (ڈی ویلیئرز) کو ہی دیکھ کر کرکٹ شروع کی اور میں آپ جیسا ہی بننا چاہتا تھا۔

موجودہ دور میں ان کا موازنہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے کہا جاتا ہے تاہم بابر اعظم کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ویرات کوہلی، جو روٹ اور کین ولیمسن سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی ویلیئرز نے بابر اعظم کو کہا کہ میری اور آپ کی کہانی ایک جیسی ہے۔ آپ کے والد کی طرح میری والدہ نے ہمیشہ مجھے بہت سپورٹ کیا۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow