آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے کیا برآمد ہوا؟ ڈاکٹرز دیکھ کر دنگ رہ گئے

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹرز آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے برآمد ہونے والی چیز دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کھجوراہو کا رہائشی مریض پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت پر چھتر پور ضلع اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا چیک اپ کیا۔ مریض نے ڈاکٹرز کو […]

 0  2
آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے کیا برآمد ہوا؟ ڈاکٹرز دیکھ کر دنگ رہ گئے

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹرز آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے برآمد ہونے والی چیز دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھجوراہو کا رہائشی مریض پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت پر چھتر پور ضلع اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا چیک اپ کیا۔

مریض نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس کے پیٹ میں اچانک سے درد اٹھا ہے۔ ڈاکٹرز نے ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کوئی لمبی سی چیز موجود ہے۔

ڈاکٹرز نے آپریشن کیلیے ٹیم تشکیل دی تاہم مریض کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہوئی۔ ڈاکٹرز نے شوگر کنٹرول کرنے کے بعد سرجری کی تو پیٹ سے 2 فٹ لمبی لوکی برآمد ہوئی۔

ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ میں ثابت لوکی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس بارے میں انکوائری کی جا رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow