دھوکے باز کا لیبل کس وجہ سے ملا؟ رنبیر کپور نے بتادیا

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو اور اپنے افیئرز کے لیے مشہور رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں اب بھی دھوکے باز اور عاشق مزاج کے لیبل کے ساتھ جی رہا ہوں۔ اپنے تمام تر افیئرز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رنبیر کپور کچھ سالوں قبل عالیہ بھٹ سے شادی کرچکے ہیں جبکہ جوڑے کی […]

 0  16
دھوکے باز کا لیبل کس وجہ سے ملا؟ رنبیر کپور نے بتادیا

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو اور اپنے افیئرز کے لیے مشہور رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں اب بھی دھوکے باز اور عاشق مزاج کے لیبل کے ساتھ جی رہا ہوں۔

اپنے تمام تر افیئرز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رنبیر کپور کچھ سالوں قبل عالیہ بھٹ سے شادی کرچکے ہیں جبکہ جوڑے کی ایک بیٹی راہا کپور بھی ہے، تاہم اب تک کئی لوگ انھیں عاشق مزاج اور دھوکے باز سے تعبیر کرتے ہیں جس پر رنبیر کپور نے لب کشائی کی ہے۔

حال ہی میں، رنبیر نے نکھل کامتھ کو ایک انٹرویود یا ہے جس کی کلپ وائرل ہورہی ہے، اس میں رنبیر اپنی پچھلی زندگی پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس قسط کا ٹریلر ہفتے کو ریلیز کیا گیا ہے جس کے بعد سے اداکار کے تمام مداحو ان کی عاشق مزاجی اور دھوکہ دہی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

انھوں نے اس انٹرویو میں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں دو بہت ہی کامیاب اداکاراؤں کو ڈیٹ کرچکے ہیں جو میری پہچان بن گئیں، اس کے بعد مجھے دھوکے باز اور عاشق مزاج ہونے کا ٹیگ ملا۔

رنبیرکپور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ دھوکے باز ہونے کے لیبل کے ساتھ گزارا ہے۔ میں اب بھی اس کے ساتھ رہ رہا ہوں۔

خیال رہے کہ ماضی میں رنبیر کپور، دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات میں تھے، انھیں ’عاشق مزاج‘ کا ٹیگ تب ملا جب دیپیکا اور سونم کپور کے ساتھ وہ کافی ود کرن میں نظر آئے جہاں انھوں نے اپنی ڈیٹنگ لائف پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow