بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی ہونی چاہیے یا نہیں؟ حسن علی کا شدید ردعمل

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ اگر بھارت شوپیش ایونٹ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو اس کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی منعقد کی جاسکتی ہے۔ حسن علی نے نجی ٹی وی کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بھارت کھیلنے جا رہے ہیں تو انھیں پاکستان بھی آنا […]

 0  3
بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی ہونی چاہیے یا نہیں؟ حسن علی کا شدید ردعمل

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ اگر بھارت شوپیش ایونٹ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو اس کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی منعقد کی جاسکتی ہے۔

حسن علی نے نجی ٹی وی کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بھارت کھیلنے جا رہے ہیں تو انھیں پاکستان بھی آنا چاہیے، کئی لوگ لاتعداد بار کہہ چکے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے، بہت سے بھارتی کھلاڑیوں نے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ بھارتی پلیئرز پاکستان نہیں آنا چاہتے لیکن ظاہر ہے کہ ان کی اپنی پالیسیاں ہیں اور بورڈ کو ان پر غور کرنا ہوتا ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین نے پہلے ہی کہا ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونے جا رہی ہے تو یہ پاکستان میں ہی ہوگی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو ہم ان کے بغیر کھیلیں گے، کرکٹ ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارت شرکت نہیں کرنا چاہتا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ ختم ہو گئی ہے، بھارت کے علاوہ اور بھی بہت سی ٹیمیں ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے 2008 کے ایشیا کپ کے بعد سے دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری سیریز دسمبر 2012 سے جنوری 2013 تک بھارت میں ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow