آرمی چیف کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں افطار ڈنر کا اہتمام

آرمی چیف سید عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستانی کرکٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز […]

 0  4
آرمی چیف کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں افطار ڈنر کا اہتمام

آرمی چیف سید عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستانی کرکٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر آرمی ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بورڈ کے دیگر حکام بھی اس افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان نے کاکول میں فزیکل ٹریننگ مکمل کی، آرمی چیف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کھلاڑیوں نے کاکول میں تربیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہار تشکرکیا۔ کرکٹرز نے کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow