پیچھا کرنے والے فوٹوگرافرز کے خلاف رنبیر کپور ایکشن میں آگئے

رنبیر کپور اپنا پیچھا کرنے والے فوٹوگرافرز پر غصہ ہوگئے، ان کے ایکشن لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بلاک بسٹر فلم اینیمل کے اداکار اپنی نئی گاڑی میں گھوم رہے تھے اس دوران فوٹوگرافرز ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگنے لگے تاکہ رنبیر کی تصاویر کھینچ سکے مگر یہ بات رنبیر کو […]

 0  3
پیچھا کرنے والے فوٹوگرافرز کے خلاف رنبیر کپور ایکشن میں آگئے

رنبیر کپور اپنا پیچھا کرنے والے فوٹوگرافرز پر غصہ ہوگئے، ان کے ایکشن لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بلاک بسٹر فلم اینیمل کے اداکار اپنی نئی گاڑی میں گھوم رہے تھے اس دوران فوٹوگرافرز ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگنے لگے تاکہ رنبیر کی تصاویر کھینچ سکے مگر یہ بات رنبیر کو ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ تھوڑے برہم ہو گئے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ اداکار اپنی گاڑی میں گزررہے ہیں، جسے ان کا ڈرائیور چلا رہا ہے۔

کچھ فوٹوگرافرز اس دوران رنبیر کپور کی گاڑی کے پیچھے بھاگتے نظر آرہے ہیں تاکہ ان کی تصاویر اتار سکیں۔

رنبیر نے فوٹوگرافرز کی اس حرکت پر اپنی گاڑی ڈرائیور سے کہہ کر رکوا دی اور ان کی طرف غصے سے دیکھتے ہوئے ناراضی کا اظہار بھی کیا جبکہ وہ ہاتھ سے اشارہ کرتے بھی نظر آئے۔

اس سے قبل اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ بھی وہ اپنی نئی گاڑی میں سفر کرتے دیکھے گئے تھے، اس موقع پر انھوں نے سیاہ رنگ کی شرٹ جبکہ عالیہ بھٹ نے سرخ جوڑا زیب تن کیا تھا۔

اس دوران بھی فوٹو گرافر نے ان سے تصویر کھنچوانے کی درخواست کی تھی، تو رنبیر کپور نے بھی اس سے مذاقاً کہا تھا کہ ’اندر بیٹھ جاؤ‘، عالیہ بھی اس موقع پر حیران نظر آئی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow