بھارتی ڈراما ’ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے اداکار نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

بھارتی ڈرامہ سیریل ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ میں گوپی بہو کے شوہر ’احم جی‘ کے کردار سے مشہور ہونے والے مسلم اداکار محمد ناظم خلجی نے نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ رمضان المبارک میں کروڑوں زائرین اور شوبز شخصیات کی جانب سے عمرے کی سعادت حاصل کی جاتی ہے، پاکستانی شوبز ستارے […]

 0  9
بھارتی ڈراما ’ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے اداکار نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

بھارتی ڈرامہ سیریل ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ میں گوپی بہو کے شوہر ’احم جی‘ کے کردار سے مشہور ہونے والے مسلم اداکار محمد ناظم خلجی نے نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

رمضان المبارک میں کروڑوں زائرین اور شوبز شخصیات کی جانب سے عمرے کی سعادت حاصل کی جاتی ہے، پاکستانی شوبز ستارے اور کرکٹرز نے بھی ماہ صیام میں عمرے کی ادائیگی کی۔

بھارتی اداکارہ حنا خان، سارہ خان اور دیگر سمیت احم جی کے کردار سے مشہور اداکار محمد ناظم خلجی کا نام بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنہوں نے اس رمضان عمرہ اد اکیا۔

فوٹو  اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ناظم نے مختلف پوسٹس شیئر کیں جس میں انہیں حرم شریف میں عبادت کرتے، قرآن پاک کی تلاوت کرتے اور طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار کا بابرکت ماہ میں عمرہ ادائیگی کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’مدینہ میں مجھے اپنے اندر سکون کا مطلب ملا اور مجھے مدینہ سے محبت ہو گئی میری دعا ہے کہ مجھے اس مبارک شہر میں واپسی کا شرف حاصل ہو کیونکہ  مدینہ میرے دل میں ہمیشہ کیلئے بس گیا ہے’۔

محمد ناظم نے اس سفر کو یاد گار قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ،’میں کئی عرصے سے اس سفر کا منتظر تھا کیونکہ یہ میرا پہلا عمرہ تھا، اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ اس سفر میں، میں نے ایک نہیں بلکہ تین عمرے ادا کیے۔’

دوسری جانب اداکار کو پہلا عمرہ ادا کرنے پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونے کا نہ تھنے والا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow