نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، ایک اہم کھلاڑی آؤٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف 18 اپریل سے ہونے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے رواں ماہ پاکستان آ رہی ہے اور سیریز کا آغاز […]

 0  8
نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، ایک اہم کھلاڑی آؤٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف 18 اپریل سے ہونے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے رواں ماہ پاکستان آ رہی ہے اور سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا جو جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے گرین شرٹس کے اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا اور ذرائع  کے مطابق سلیکٹرز کل پریس کانفرنس کے ذریعے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان خان اور عرفان نیازی پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے جب کہ سینیئر کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم بھی اس سیریز م یں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

اظہر محمود کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان، افتخار احمد، اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان، ابرار احمد، اسامہ میر کے علاوہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونیئر، عباس آفریدی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow