پی ایس ایل 9 ایلیمنیٹر: اسلام آباد نے کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت لیا
کراچی: پی ایس ایل 9 کے ایلیمنٹیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر رائلی روسو الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی […]
کراچی: پی ایس ایل 9 کے ایلیمنٹیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر رائلی روسو الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کولن منرو اور ٹائمل ملز کی جگہ مارٹن گپٹل اور اوبیڈمک کوئے کو شامل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے میں 19 میچز میں سے دونوں ٹیموں کی 9، 9 فتوحات ہیں، ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔
رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ اور اسلام نے راؤنڈ میچز میں پانچ میں کامیابی حاصل کی، چار میچز میں ناکام رہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟