سب سے بڑا افطار دسترخوان کس ملک میں لگایا گیا؟

رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں روزانہ لاکھوں لوگ روزہ افطار کرتے ہیں تاہم خطہ عرب سے باہر بھی ایک ملک میں بھی بڑا افطار دسترخوان سجایا گیا۔ رمضان المبارک کا ماہ مقدس آتے ہی اسلامی ممالک میں روزہ داروں کے لیے افطار کے دستر خوان سجائے جاتے ہیں۔ سعودی میں مسجد الحرام اور مسجد […]

 0  3
سب سے بڑا افطار دسترخوان کس ملک میں لگایا گیا؟

رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں روزانہ لاکھوں لوگ روزہ افطار کرتے ہیں تاہم خطہ عرب سے باہر بھی ایک ملک میں بھی بڑا افطار دسترخوان سجایا گیا۔

رمضان المبارک کا ماہ مقدس آتے ہی اسلامی ممالک میں روزہ داروں کے لیے افطار کے دستر خوان سجائے جاتے ہیں۔ سعودی میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تو یومیہ لاکھوں افراد کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خطہ عرب سے باہر سب سے بڑا افطار دستر خوان کس ملک میں لگایا گیا ہے۔

یہ ملک دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک انڈونیشیا ہے جہاں سعودی وزارت اسلامی امور اور دعوۃ والارشاد کی جانب سے سب سے بڑا افطار دسترخوان سجایا گیا جس پر مذکورہ وزارت کو ’موری‘ انسائیکلوپیڈیا آف ریکارڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

مقامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے اس سال خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کے تحت انڈونیشیا میں لگائے جانے والے افطار دستر خوان کی مجموعی لمبائی 2500 میٹر تھی، جس پر بیک وقت 15 ہزار سے زائد افراد نے افطار کیا۔ افطار کرنے والوں میں اہم سیاسی ومذہبی شخصیات، جامعات کے سربراہان سمیت عوام الناس بھی شامل تھی۔

یہ طویل دسترخوان انڈونیشیا کی جنوبی ریاست سولاویسی میں لگایا گیا اور اس کو آسیان ممالک کی سطح پر سب سے بڑا افطار دسترخوان قرار دیا گیا جس پر انڈونیشیا کی تنظیم موری کی جانب سے سعودی سفارتخانے کے دینی امور کے اتاشی احمد الحازمی کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

واضح رہے وزارت اسلامی امور کی جانب سے گزشتہ برس انڈونیشیا کے شہر ’بادانگ‘ میں 12 سو میٹر کا افطار دسترخوان سجایا تھا جس سے 8 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow