ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کوعماد وسیم کی ضرورت ہے، شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو عماد وسیم کی ضرورت ہے۔ پی ایس ایل کے ایلی منیٹر ٹو میں پشاور زلمی کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم مختلف لیگز میں پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ میں تو […]

 0  3
ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کوعماد وسیم کی ضرورت ہے، شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو عماد وسیم کی ضرورت ہے۔

پی ایس ایل کے ایلی منیٹر ٹو میں پشاور زلمی کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم مختلف لیگز میں پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ میں تو چاہتا ہوں کہ عماد وسیم پاکستان ٹیم میں واپس آئیں۔ عماد وسیم کا ہماری ٹیم میں ہونا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ مشکل صورتحال میں پہلے بھی میچز جیت چکے ہیں۔ مثبت سوچ کے ساتھ کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ حیدر علی کا دن ہو اورعماد وسیم بغیر کسی خوف کے کھیلے تو جیتنا ہی تھا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ کراؤڈ کی جانب سے عماد وسیم کے ساتھ نارواسلوک نہیں ہونا چاہیے۔ وہ ایک طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ حیدر علی کی پرفارمنس میں اتارچڑھاؤ آتا رہا ہے۔ کبھی بھی کھلاڑی کو مایوس نہیں کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنی تکنیک پر کام کر رہا ہوں۔ تکنیک کو بہتر بنانے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کرلوں گا۔

کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ شاہین کو ایک سیریز کے نتائج پر کپتانی سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔ سیریز جیتیں اور تجربات بھی کرتے رہیں ایسا ممکن نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ قریب تر ہے اور اس سے قبل مسئلے مسائل حل ہوجانے چاہئیں۔ ماڈرن کرکٹ میں فیلیئر کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ ہم پاکستانی فیلیئر قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow