محمد کیف کا ورلڈکپ فائنل پچ کے حوالے سے نیا سنسنی خیز انکشاف

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے ورلڈکپ فائنل میچ کے لیے پچ کی تیاری کے حوالے سے کچھ حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل 18 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ میزبان ٹیم مسلسل 11 گیمز جیتنے کے […]

 0  3
محمد کیف کا ورلڈکپ فائنل پچ کے حوالے سے نیا سنسنی خیز انکشاف

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے ورلڈکپ فائنل میچ کے لیے پچ کی تیاری کے حوالے سے کچھ حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل 18 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ میزبان ٹیم مسلسل 11 گیمز جیتنے کے بعد ریڈ ہاٹ فارم میں ہونے کے باوجود فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھا گئی تھی۔

اس شکست کے بعد پچ کیوریٹرز کے کردار اور ہوم ٹیم کے فائدے کے بارے میں بحث ایک طویل چھڑ گئی تھی۔ اس نتیجے سے شائقین کافی مایوس ہوئے تھے کیونکہ فائنل میچ ایک ایسی پچ پر کھیلا گیا جس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی

بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ پچ نے آسٹریلیا کے بولرز، خاص طور پر مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز جیسے تیز گیند بازوں کو کافی مدد فراہم کی۔

محمد کیف نے بتایا کہ روہت شرما اور راہول ڈریوڈ دونوں شام کو پچ کا معائنہ کرنے آئے تھے، وہ مسلسل تین دن سے آرہے تھے تاہم میں نے اس پچ کا رنگ بدلتے دیکھا۔

آسٹریلیا کے پاس کمنز اور اسٹارک جیسے تیز گیند باز تھے اس لیے کئی لوگوں کا خیالت ھا کہ انھیں سلو پچ پر کھلایا جائے اور یہاں غلطی ہوگئی۔

سابق بھارتی بیٹر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کیوریٹر پچ بناتا ہے اور کسی کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا یہ کہنا غلط اور بے بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ سابق بیٹر محمد کیف نے پچھلے سال ورلڈکپ فائنل کے بعد کہا تھا کہ میں آسٹریلیا کو چیمپئن نہیں مانتا بھارتی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی وہی چیمپئنز ہیں۔

کیف کے اس بیان پر ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آن پیپر ٹیم کتنی مضبوط ہے کھلاڑیوں کو اس وقت پرفارم کرنا ہوتا ہے جب سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

وارنر کا ان کے بیان کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اسی لیے آخری مقابلہ فائنل کہلاتا ہے یہی وہ دن ہوتا ہے جب چیمپئن بننے کیلئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow