یووراج سنگھ نے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کردی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے پیش گوئی کی ہے۔ […]
سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کردی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے پیش گوئی کی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں یووراج سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ اس بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کونسی چار ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں؟
یووراج سنگھ نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر نے ہم وطن سوریا کمار یادیو کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سوریا کمار بیٹنگ کرتے ہیں وہ 15 گیندوں میں میچ کا رخ پلٹ سکتے ہیں، اگر بھارت ورلڈ کپ جیتتا ہے تو سوریا کمار یادیو اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟