آسٹریلیا کی ہٹ دھرمی برقرار، افغانستان کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار

آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے […]

 0  4
آسٹریلیا کی ہٹ دھرمی برقرار، افغانستان کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار

آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اگست میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز شیڈول تھی جو آسٹریلیا کے انکار کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، جب تک خواتین کے حقوق کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی آسٹریلیا افغانستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات جاری نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے حکومتی مشاورت کے بعد گزشتہ سال آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل بھی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تاہم بھارت میں منعقدہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا باہمی مقابلہ ہوا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow