ماہ رمضان میں ذائقے دار چکن چیز ڈرم اسٹکس بنائیں
افطاری میں اگر پکوڑے سموسے یا ان جیسی چٹ پٹی اشیاء ہوں تو افطاری کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے، لیکن خاتون خانہ کیلئے اتنی ساری چیزیں تیار کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ آج ہم آپ کیلئے ایک آسان اور مزیدار سی چیز بنانے کی ترکیب لائے ہیں جی ہاں !! اب آپ افطار کا لطف دوبالا […]
افطاری میں اگر پکوڑے سموسے یا ان جیسی چٹ پٹی اشیاء ہوں تو افطاری کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے، لیکن خاتون خانہ کیلئے اتنی ساری چیزیں تیار کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
آج ہم آپ کیلئے ایک آسان اور مزیدار سی چیز بنانے کی ترکیب لائے ہیں جی ہاں !! اب آپ افطار کا لطف دوبالا کرنے کے لیے مزیدار ’چکن چیز ڈرم اسٹک‘ گھر میں بنائیں۔
افطاری میں فرائیڈ اشیاء کا مزہ بھی الگ ہوتا ہے جسے بچے بڑے سب شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں، ایسے میں نیچے دی ہوئی ’چکن چیز ڈرم اسٹک‘ بنانے کی ترکیب ضرور آزمائیں۔
اجزاء :
چکن ڈرم اسٹکس 9
ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پانی 1 اور ½ کپ
ہرا دھنیا مٹھی بھر
آلو ابلے ہوئے 2-3 درمیانے
پیاز پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1 اور ½ چائے کا چمچ
خشک اوریگانو 1 چمچ
چکن پاؤڈر آدھا چمچ
سرسوں کا پیسٹ 1 چمچ
لیموں کا رس 1 چمچ
پنیر حسب ضرورت پیس لیں
میدہ 1 کپ
انڈے 1-2 عدد
ریڈ کرمبس 1 کپ
تلنے کے لیے تیل
ترکیب
ایک کڑاہی میں چکن ڈرم اسٹکس، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال لیں، ڈھک کر درمیانی آنچ پر 12 سے 15 منٹ تک پکائیں پھر تیز آنچ پر خشک ہونے تک پکائیں اب اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔
ڈرم اسٹکس سے چکن الگ کرلیں اور ہڈیوں کو بعد میں استعمال کے لیے محفوظ رکھیں۔ اب تازہ دھنیا ڈال کر اچھی طرح کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں ابلے ہوئے آلو کو پیس لیں، اس میں کٹی ہوئی چکن، پیاز پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر، خشک اوریگانو، چکن پاؤڈر، مسٹرڈ پیسٹ، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب تھوڑی مقدار میں مکسچر کو گیلے ہاتھوں میں لے اسے شیٹ میں پھیلا دیں اور درمیان میں چیز ڈال کر محفوظ کی گئی ہڈی کو ڈال دیں اور ڈرم اسٹک کی شکل کی طرح بنانے کے لیے اچھی طرح دبائیں۔ اب ڈرم اسٹک کو میدہ میں کوٹ کریں اور انڈے میں اور پھر کارن فلیکس میں ڈِپ کریں
ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور درمیانی آنچ پر ہر طرف سے سنہری اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں اور پھر مزیدار ’چکن چیز ڈرم اسٹکس‘ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ دسترخوان پر سجائیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟