چیئرمین پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متعلق بڑا حکم
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز پی ایس ایل فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم […]
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز پی ایس ایل فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور منیجر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم نے انہیں بریفنگ دی۔
دوسرے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے مختلف انکلوژرز اور باکس کا معائنہ کیا اور یہاں فراہم کردہ سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،
محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اپ گریڈیشن پلان کو جلد حتمی شکل دینے کا حکم دیا اور میچز کے لیے بہترین پچز تیار کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے شائقین کے لیے نئے ویو کو بہتر بنانے کے لیے انکلوژر کے حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے، عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنانے کی بھی ہدایات دیں اور کہا کہ اسٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل اور خصوصی توجہ دی جائے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کے گراؤنڈ مینز سے بھی ملاقات کی اور انہیں گلے لگا کر شاباش دی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے پاکستان میں موجود اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟