متوازی فیڈریشن بناکر قومی کھیل کو تباہ نہ کیا جائے، سیکریٹری ہاکی فیڈریشن

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ متوازی فیڈریشن بناکر قومی کھیل کو تباہ نہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ سابق سیکریٹری حیدر حسین کے دور کی بدعنوانیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اہم دستاویزات اور ریکارڈز غائب […]

 0  3
متوازی فیڈریشن بناکر قومی کھیل کو تباہ نہ کیا جائے، سیکریٹری ہاکی فیڈریشن

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ متوازی فیڈریشن بناکر قومی کھیل کو تباہ نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ سابق سیکریٹری حیدر حسین کے دور کی بدعنوانیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اہم دستاویزات اور ریکارڈز غائب ہیں۔

رانا مجاہد نے کہا کہ حیدر حسین نے 100 سے زائد ٹکٹس بنوا کر جہازوں کو چنگچی کی طرح استعمال کیا۔ غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور ملازمین کے معاشی مسائل حل ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ پاکستان ہاکی کو درست سمت میں لانا اولین ترجیح ہے۔

سیکریٹری نے بتایا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے رولنٹ اولٹمنر سمیت دیگر آپشنز کھلے ہیں۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کا جلد اعلان ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow