آئی سی سی وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات سے مطمئن

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہوئی آئی سی سی وفد نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان آئندہ سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ […]

 0  4
آئی سی سی وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات سے مطمئن

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہوئی آئی سی سی وفد نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان آئندہ سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ آپریشنز کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور تین اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کا معائنہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے مذکورہ شہروں میں ہوٹل اور ان میں فراہم سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اور سیکیورٹی انتظامات بھی دیکھے۔

اسٹیڈیم کے دوران کے بعد آئی سی سی ایونٹ آپریشنز ٹیم کے سربراہ کرس ٹیٹلے کی سربراہی میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے، اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے اور اس کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

آئی سی سی وفد کی پنڈی اسٹیڈیم آمد، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لیا

انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اور تمام دیگر ضروری امور بھی بر وقت مکمل کرلیے جائیں گے۔ چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow