افغانستان کے اہم بولر پشاور زلمی میں شامل
افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کا اعلان خود نوین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا ہے۔ ایونٹ میں ابتدائی مراحل میں ناکامیوں کے بعد کپتان بابراعظم کے لیے نوین الحق […]
افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔
اس کا اعلان خود نوین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا ہے۔
ایونٹ میں ابتدائی مراحل میں ناکامیوں کے بعد کپتان بابراعظم کے لیے نوین الحق کی شمولیت حوصلہ مند ہے۔ توقع ہے کہ نوین الحق جیسے معیاری تیز گیند باز کی شمولیت سے ان کے باؤلنگ اٹیک کو تقویت ملے گی اور انہیں میدان میں مزید طاقت ملے گی۔
خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9 کے چھٹے میچ میں زلمی کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کپتان بابر اعظم کی قابل ستائش کوشش کے باوجود زلمی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا اور کنگز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی فتح سمیٹی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟