’بابر اعظم کو کپتان نہیں ہونا چاہیے‘
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رہ کر کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ […]
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رہ کر کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بنا کر دیتے ہیں، وہ جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کار بولر کو لانا چاہیے تھا، ٹی 20 میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولارڈ کی 49 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟