نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر مارٹن گپٹل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے یو اے ای کے نوجوان کھلاڑی محمد وسیم کی جگہ سابق کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ محمد وسیم کو یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھی لیکن وہ دیگر لیگ کی وجہ […]

 0  4
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر مارٹن گپٹل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے یو اے ای کے نوجوان کھلاڑی محمد وسیم کی جگہ سابق کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

محمد وسیم کو یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھی لیکن وہ دیگر لیگ کی وجہ سے پی ایس ایل 9 سے دستبردار ہوگئے۔

آئی ایل ٹی 20 میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر محمد وسیم کو یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 9 کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن آئندہ ہفتے شروع ہونے والی دبئی میں یو اے ای کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو کی وجہ سے انہیں پی ایس ایل چھوڑنا پڑی۔

واضح رہے کہ مارٹن گپٹل اس سے قبل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow