پہلا ٹی 20: پاکستان کا آئرلینڈ کو 183 رنزکا ہدف

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ ڈبلن میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان بابر اعظم نے […]

 0  5
پہلا ٹی 20: پاکستان کا آئرلینڈ کو 183 رنزکا ہدف

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈبلن میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان بابر اعظم نے 57 رنز کی انگنز کھیلی، اوپنر صائم ایوب 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان 20 رنز بناسکے، افتخار احمد نے 15 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، شاہین آفریدی 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے، آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔

انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow