فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی، رونالڈو نے کس ملک کی حمایت کر دی؟

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2034 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے رکن کرسٹیانو رونالڈو بھی 2034 کا فیفا ورلڈ کپ سعودی عرب میں ہوتے […]

 0  3
فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی، رونالڈو نے کس ملک کی حمایت کر دی؟

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2034 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے رکن کرسٹیانو رونالڈو بھی 2034 کا فیفا ورلڈ کپ سعودی عرب میں ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ مملکت کے حمایت میں عملی طور پر میدان میں آ گئے ہیں۔

رونالڈو نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی مہم کی حمایت کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے ایسی قوم کے خوابوں کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے جو فٹبال ورلڈ کپ 2034 سعودی عرب میں لانے کی امید رکھتی ہے۔

واضح رہے  کہ سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی خواہش اور ارادے کا اظہار کر چکا ہے۔ اس سے قبل وہ گزشتہ سال کلبر ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے جب کہ 2027 میں ایشین کپ کے فائنلز کی میزبانی کرے گا۔

 سعودی عرب نے 2018 سے اسپورٹس پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اب تک 50 سے زائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے جن میں فٹبال، گالف، ڈیجیٹل اسپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری و دیگر سپورٹس ایونٹ شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow