پی ایس ایل: پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، دونوں میچز پنڈی کرکٹ […]
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کو پہلے 11:30 بجے ہوٹل سے روانہ ہونا تھا اور 12 بجے اسٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم دونوں ٹیمیں اب تک ہوٹل میں ہی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنڈی مین آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟