راولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا میلا لاہور، ملتان اور کراچی کے بعد راولپنڈی میں بھی سجنے کو تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا، پاکستان سپر لیگ کے سپر ویک اینڈ پر دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں لاہور اور پشاور جبکہ دوسرے میں […]

 0  2

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا میلا لاہور، ملتان اور کراچی کے بعد راولپنڈی میں بھی سجنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا، پاکستان سپر لیگ کے سپر ویک اینڈ پر دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں لاہور اور پشاور جبکہ دوسرے میں اسلام آباد اور کوئٹہ ٹکرائیں گے اور دونوں میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آج کے میچ میں لاہور قلندرز کے پاس آخری موقع ہے جس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے اگر اب قلندرز کی ٹیم ہاری تو گزشتہ سال کی چیمپئین ٹیم کی اس سیزن میں کہانی ختم ہوجائے گی۔

دوسرے میچ میں شام سات بجے ہوم ٹیم اسلام آباد اور کوئٹہ مدمقابل آئیں گی، مگر بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے5 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، راولپنڈی اسٹیڈیم اور گرد و نواح میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی پی او کے مطابق سیکیورٹی کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144 سے متعلق بھی تمام ڈیوٹیز الرٹ رہیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow