گورنر سندھ نے قومی ٹیم کیلیے بڑا اعلان کر دیا

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جیتی تو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔ اے آر […]

 0  3
گورنر سندھ نے قومی ٹیم کیلیے بڑا اعلان کر دیا

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جیتی تو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ کٹ پہنی ہے میں بہت پُرجوش ہوں ہم سب کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں، ہار جیت نصیب ہے لیکن آج گرائونڈ میں محنت ، لڑنا اور میچ ہوتا نظر آنا چاہیے۔

روایتی حریفوں کا سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لیے گورنر ہاؤس میں بڑی اسکرین نصب کی ہوئی ہے جب کہ گورنر سندھ پاکستانی ٹیم کی کٹ میں عوام کے درمیان موجود ہیں۔

گورنر سندھ نے کرکٹ کٹ ہیلمٹ ، پیڈ اور بلا بھی تھاما ہوا ہے انہوں نے پریکٹس شارٹ مار کر اسکرین کھلوائی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow