ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا 19 ویں میچ بارش رکنے کے بعد پھر سے شروع ہوگیا. بھارت کے دونوں اوپنرز زیادہ دیر تک پاکستانی بولرز کے آگے ٹکنے میں نکام رہے، نسیم شاہ نے صرف چار رنز کے اسکور پر ویرات کوہلی کو چلتا کردیا، روہت شرما 13رنز […]

 0  5
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا 19 ویں میچ بارش رکنے کے بعد پھر سے شروع ہوگیا.

بھارت کے دونوں اوپنرز زیادہ دیر تک پاکستانی بولرز کے آگے ٹکنے میں نکام رہے، نسیم شاہ نے صرف چار رنز کے اسکور پر ویرات کوہلی کو چلتا کردیا، روہت شرما 13رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے.

اس سے قبل بھارت کی جانب سے روہت شرما اور ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف اوپننگ کا آغاز کیا، میچ شروع ہونے کے ایک اوور بعد ہی بارش کے سبب رک گیا تھا جبکہ بھارت نے بغیر نقصان کے 8 رنز اسکور کیے تھے۔

اس واحد اوور میں روہت شرما نے پاکستانی پیسر شاہین آفریدی کا سامنا کیا اور انھیں تیسری بال پر ایک عمدہ چھکا بھی لگایا، تاہم پہلا اوور مکمل ہونے کے بعد ہی بارش شروع ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اہم مقابلے میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ٹی ٹئنٹی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے۔ پاکستان کی ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے.

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں جو ہوا بھول چکے ہیں، نیا دن ہے 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے.

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، پہلے بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا اور میچ ساڑھ 7 کے بجائے 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا تھا.

ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے کا ٹاس 7 بجے ہونا تھا۔ بارش کے سبب ٹاس کو ڈیلے کردیا گیا تھا، بارش رکنے کے بعد ہی دونوں کپتان ٹاس کے لیے میدان میں آئے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں‌ پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل ہی نیویارک کے ناساؤ کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں بارش شروع ہوگئی تھی۔

اگرچہ میچ میں تیز بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بارش اگر میچ کو واش آؤٹ کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow