پاک بھارت ٹاکرا: 8 بج کر20 منٹ پر میچ شروع نہ ہوا تو کیا ہوگا؟
پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر 8 بج کر 20 منٹ پر میچ کا آغاز نہ ہوا تو آئی سی سی کو مشکل فیصلہ کرنا پڑیگا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا شائقین اور ماہرین سب کو ہی شدت سے انتظار ہے، تاہم اگر مذکورہ میچ پاکستانی وقت […]
پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر 8 بج کر 20 منٹ پر میچ کا آغاز نہ ہوا تو آئی سی سی کو مشکل فیصلہ کرنا پڑیگا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا شائقین اور ماہرین سب کو ہی شدت سے انتظار ہے، تاہم اگر مذکورہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 20 منٹ پر شروع نہ ہوا تو پھر اوورز کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔
اگر 8 بج کر20 منٹ کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ بغیر مداخلت کے جاری رہتا ہے تو پھر میچ میں پورے اوورز کرائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اہم مقابلے میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ٹی ٹئنٹی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے۔ پاکستان کی ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں جو ہوا بھول چکے ہیں، نیا دن ہے 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، پہلے بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟