ہما قریشی کے بعد ایک اور نامور اداکارہ Jolly LLB 3 کی کاسٹ میں شامل
ممبئی: بالی وڈ اسٹار ہما قریشی کے بعد امریتا راؤ بھی اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی کاسٹ میں شامل ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریتا راؤ فلم میں ارشد وارثی کی اہلیہ کے طور پر واپس آ رہی ہیں اور وہیں سے اپنی لو اسٹوری شروع کریں […]
ممبئی: بالی وڈ اسٹار ہما قریشی کے بعد امریتا راؤ بھی اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی کاسٹ میں شامل ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریتا راؤ فلم میں ارشد وارثی کی اہلیہ کے طور پر واپس آ رہی ہیں اور وہیں سے اپنی لو اسٹوری شروع کریں گی جہاں پہلی قسط میں انہیں دیکھا گیا تھا۔
امریتا راؤ کی واپسی کے بعد جولی ایل ایل بی 1 اور 2 کی کاسٹ کو ایک بار پھر اسکرین پر دیکھا جائے گا۔
جولی ایل ایل بی فرنچائز کی تیسری پیشکش کی عکس بندی مئی میں ریاست راجستھان میں شروع ہو چکی ہے جس میں امریتا راؤ نے بھی حصہ لیا۔
سال 2013 میں ’جولی ایل ایل بی‘ ریلیز کی گئی تھی جس میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اس کا سیکوئل 2017 میں آیا جس میں اکشے کمار نظر آئے تھے۔
سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی تیسری قسط میں اکشے کمار، ہما قریشی، ارشد وارثی اور سوربھ شکلا ایک بار پھر جج کے روپ میں نظر آئیں گے۔
2013 میں ریلیز ہونے والی ’جولی ایل ایل بی‘ میں بھارت کے بدحال عدالتی نظام کو ہلکے پھلکے طنزیہ انداز میں ناظرین کے لیے پیش کیا گیا تھا اور فلم سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس میں ارشد وارثی کے علاوہ کوئی بھی اداکار کام کرنے کیلیے تیار نہیں تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟