آئی پی ایل 2024 کے دو بڑے میچز سے متعلق اہم خبر

بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے اب تک 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں تاہم اہم خبر یہ ہے کہ آئندہ ہفتے والے کچھ میچز کے شیڈول تبدیل کیے گئے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق جن میچوں کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے کہ ان میں ایک میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجھستان […]

 0  3
آئی پی ایل 2024 کے دو بڑے میچز سے متعلق اہم خبر

بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے اب تک 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں تاہم اہم خبر یہ ہے کہ آئندہ ہفتے والے کچھ میچز کے شیڈول تبدیل کیے گئے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق جن میچوں کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے کہ ان میں ایک میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجھستان رائلز کے درمیان کھیلا جانا ہے جب کہ دوسرا مقابلہ دہلی کیپیٹلز اور گجرات ٹائٹنس کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے طے شدہ شیڈول کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجھستان رائلز کے درمیان 17 اپریل کو ایڈن گارڈنز پارک میں کھیلا جانا تھا جس کا شیڈول بی سی سی آئی نے تبدل کر دیا ہے اور اب یہ میچ اپنے مقررہ وقت سے ایک روز قبل 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب دہلی کیپٹلز اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان ہونے 16 اپریل کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کو ایک دن کی تاخیر سے 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

میچوں کے شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سیکیورٹی انتظامات بتائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا کہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کچھ خدشات کا شکار ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنگال میں 17 اپریل کو ہندوؤں کا مذہبی تہوار رام نومی ہے جب کہ لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے اس لیے سی اے بی نے بی سی سی آئی کو مذکورہ میچوں کی تاریخوں میں ردوبدل کی درخواست کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow