ٹی 20 میں آسٹریلیا کو واش آؤٹ کر کے پاکستان ٹیم نئی تاریخ بنائے گی، محمد رضوان
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ٹی 20 میں آسٹریلیا کو واش آؤٹ کر کے پاکستان ٹیم نئی تاریخ بنائے گی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا […]
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ٹی 20 میں آسٹریلیا کو واش آؤٹ کر کے پاکستان ٹیم نئی تاریخ بنائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم سے کوئی اُمید نہیں کر رہا تھا کہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرائیں گے، لیکن کھلاڑیوں نے کر دکھایا۔
کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کا جوش بڑھاتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ اب آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں واش آؤٹ کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم نئی تاریخ بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ایک ہے اور متحد ہوکر کھیلی تو لوگوں کی نظروں میں ناممکن فتح حاصل ہوئی۔ مجھے پوری امید ہے کہ دنیا کی ٹیموں نے ہم سے سیکھا ہو گا۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارے مقاصد اور ہدف بڑے ہیں۔ ہم نے چیمپئنز ٹرافی، ورلڈ کپ اور اولمپکس جیسے ٹائٹل جیتنے ہیں، اب کسی بھی ملک جائیں گے تو نئی تاریخ رقم کریں گے۔
کپتان نے ساتھ ہی کھلاڑیوں کو ہلکے پھلکے انداز میں یہ تنبیہہ بھی کی کہ وہ ون ڈے سیریز جیتنے کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن پاکستانی ستارے کا خیال رکھیں، خوشی میں کوئی ایسا کام نہ ہو جائے کہ ہمارا ستارا اثر انداز ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جیت کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ پوری ٹیم اور منیجمنٹ کی جیت ہے۔ میں سب سے فیڈ بیک لیتا رہا جب کہ منیجمنٹ اور کھلاڑیوں سے مشورے کرتا رہتا ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟