ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کی آئی سی سی کی ڈیڈ لائن قریب آن پہنچی مگر تاحال پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے […]
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کی آئی سی سی کی ڈیڈ لائن قریب آن پہنچی مگر تاحال پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے جسمیں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حتمی اسکواڈ کے لیے 24 مئی کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
پی سی بی سلیکشن کمیٹی جس نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد 22 مئی کو ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ دی تھی لیکن تاحال اسکواڈ کا اعلان نہیں ہوسکا ہے۔
سلیکشن کمیٹی نے آج اسکواڈ کا اعلان کرنا تھا تاہم اس میں بھی تاخیر کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی پوری سلیکشن کمیٹی کی مشاورت چاہتے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں 2 کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراضات ہیں۔ اب سے کچھ دیر بعد سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس کے بعد شام 7 بجے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم اس وقت چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا جب کہ دوسرا میچ کل برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مشن کے لیے یہیں سے امریکا کے لیے اڑان بھریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟