’بھارتی کھلاڑی روزانہ ایک کلو مٹن نہ کھائے تو غصے میں آجاتا ہے‘

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے دوست نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ چند روز مٹن نہ کھائیں تو غصے میں آجاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے ان کے ڈائٹ پلان اور مٹن سے محبت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ امیش کمار کا کہنا […]

 0  1

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے دوست نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ چند روز مٹن نہ کھائیں تو غصے میں آجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے ان کے ڈائٹ پلان اور مٹن سے محبت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

امیش کمار کا کہنا ہے کہ محمد شامی سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن وہ مٹن کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، وہ ایک دن مٹن نہ کھانا برداشت کرسکتا ہے، دوسرے دن آپ اسے غصے میں دیکھیں گے۔

دوست کے مطابق اگر شامی کو تیسرے دن مٹن نہ ملے تو اس کا دماغ ہی خراب ہوجائے گا۔

امیش کمار نے بتایا کہ محمد شامی اگر روزانہ ایک کلو مٹن نہیں کھاتے تو ان کی بولنگ کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انجری کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی کی تیاری شروع کردی ہے، وہ نومبر 2023 سے انجرڈ ہونے کی وجہ سے کرکٹ سے دور تھے۔

محمد شامی آخری مرتبہ 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے تھے، جس میں بھارتی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہوں نے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow