کوہلی کے آسان کیچ چھوڑنے پر کپتان بمراہ کے ری ایکشن نے سب کو حیران کردیا

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے مارنس لیبوشین کا آسان کیچ چھوڑ دیا، جس ہر کپتان بمراہ کے ری ایکشن نے سب کو حیران کردیا۔ جسپریت بمراہ نے کینگروز کے خلاف نہ صرف اپنی کپتانی سے سب کو متاثر کیا ہے بلکہ اپنے رویے سے بھی لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور […]

 0  0

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے مارنس لیبوشین کا آسان کیچ چھوڑ دیا، جس ہر کپتان بمراہ کے ری ایکشن نے سب کو حیران کردیا۔

جسپریت بمراہ نے کینگروز کے خلاف نہ صرف اپنی کپتانی سے سب کو متاثر کیا ہے بلکہ اپنے رویے سے بھی لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کیا ہے، بھارتی ٹیم پہلے دن 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جب آسٹریلین ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو کوہلی نے بمراہ کی بال پر لیبوشین کا کیچ چھوڑ دیا۔

بمراہ نے ویرا کے کیچ چھوڑنے پر غیرمعمولی ری ایکشن دیا اور کسی ناراضی کا اظہار کرنے کے بجائے ہلکا سا مسکرا دیے اور پھر سے بولنگ اینڈ کی طرف بڑھ گئے۔

ان کے اس برتاؤ کی تعریف آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے بھی کی، انھوں نے کہا کہ کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر بمراہ نے کمال کا ری ایکشن دیا کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ میں اگلے اوور میں پھر وکٹ لے سکتا ہوں۔

خیال رہے ہ بمراہ نے پہلی اننگز میں بھارت کے کم اسکور کے باوجود شاندار اسپیل کرتے ہوئے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹیں لی تھیں اور میچ اپنی ٹیم کے حق میں کردیا تھا۔

آسٹریلیا دوسری اننگز میں 104 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ بھارت نے اپنی دوسری اننگز 487 رنز 6 وکٹ پر ڈکلیئرڈ کردی تھی اور بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 537 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف فیا تھا۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اتنے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 12 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دی تھیں جس میں سے دو وکٹیں کپتان بمراہ نے لی تھی، پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کے سر پر بڑی شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow