قومی ٹیم کے نئے کپتان بابر اعظم سے عماد وسیم کے مذاق کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے اسی دوران کاکول اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی نئے کپتان کے ساتھ ہنسی مذاق کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جو ان دنوں کاکول اکیڈمی میں پاک فوج کے زیر نگرانی فٹنس کیمپ میں شریک […]

 0  3
قومی ٹیم کے نئے کپتان بابر اعظم سے عماد وسیم کے مذاق کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے اسی دوران کاکول اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی نئے کپتان کے ساتھ ہنسی مذاق کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جو ان دنوں کاکول اکیڈمی میں پاک فوج کے زیر نگرانی فٹنس کیمپ میں شریک ہیں اور سخت ٹریننگ کے ساتھ انڈور مختلف گیمز سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی اسنوکر کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نئے کپتان بابر اعظم اسنوکر ٹیبل پر اسٹک پکڑے شاٹ لگانے کی تیاری کر رہے ہیں جب کہ قریب کھڑے عماد وسیم ان سے مذاق کرتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ ان کے مذاق پر بابر اعظم خوشدلی سے مسکراتے نظر آتے ہیں۔

اسی دوران کیمرے کا رخ مڑتا ہے اور کمرے میں موجود دیگر کھلاڑی بھی نظر آتے ہیں جو عماد وسیم اور بابر اعظم کے مذاق سے محظوظ ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افتخار احمد، حارث رؤف، عبداللہ شفیق ودیگر کھلاڑی اس موقع پر خوب قہقہے لگاتے ہیں۔

بابر اعظم کے سر ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج سج گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے کہ ایک جانب یہ پیغام بھی ہے کہ قیادت کی تبدیلی سے ٹیم کے اتحاد اور یکجہتی میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow