جو میری عزت کرے گا اس سے شادی کروں گی، امر خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ عزت و احترام سے پیش آنے والے شخص سے شادی کروں گی۔ فلم کے پریمیئر کے موقع پر اداکارہ و ہدایت کار امر خان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کریں گی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’شادی سے متعلق پیش گوئی […]

 0  2

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ عزت و احترام سے پیش آنے والے شخص سے شادی کروں گی۔

فلم کے پریمیئر کے موقع پر اداکارہ و ہدایت کار امر خان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کریں گی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’شادی سے متعلق پیش گوئی نہیں کرسکتی جب بھی صحیح وقت ہوگا شادی ہوجائے گی۔

خاتون رپورٹر نے پوچھا کہ اگر امر خان کو کوئی پسند آجائے تو پرپوز کرلیں گی یا یہ سوچیں گی کہ میں لڑکی ہوں؟

اداکارہ نے کہا کہ مجھے کوئی پسند آئے یہ الگ بات ہے اس کو بھی تو مجھے پسند کرنا ہوگا، یہ موقع اس کو بھی دینا چاہیے، سارے موقع خود ہی کیوں لیں۔

امر خان نے کہا کہ لوگ پرپوز کرہی دیتے ہیں لیکن ہوتا وہی ہے جو نصیب میں ہوتا ہے۔

انہوں نے جیون ساتھی کی خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی رشتے میں عزت اور احترام سب سے اہم ہوتا ہے، میں آپ کو کہہ دوں برابری ہونی چاہیے، حس مزاح اچھا ہونا چاہیے یہ تمام خصوصیات اچھی ہیں لیکن میرے نزدیک عزت سب سے اہم ہے۔

امر خان نے کہا کہ جب آپ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تو ساتھ اچھی زندگی گزارنا آسان ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ امر خان سینئر اداکارہ فریحہ جبیں کی اکلوتی صاحبزادی ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔ جس کی دیگر کاسٹ میں محسن عباس حیدر، منیب بٹ، مریم نور، محمود اسلم، سلمیٰ حسن ودیگر شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow