سوارا بھاسکر باڈی شیمنگ پر غصے میں آگئیں

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر باڈی شیمنگ کرنے والوں پر برس پڑیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر کے ہاں آٹھ ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد مقامی میڈیا پر ان کے بڑھتے وزن پر طنز کیا گیا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میڈیا میں […]

 0  7
سوارا بھاسکر باڈی شیمنگ پر غصے میں آگئیں

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر باڈی شیمنگ کرنے والوں پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر کے ہاں آٹھ ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد مقامی میڈیا پر ان کے بڑھتے وزن پر طنز کیا گیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میڈیا میں کچھ لوگ میرے بڑھتے وزن پر طنز کررہے ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ مجھے وزن بڑھنے کے بعد کام ملنا بند ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے وزن پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، میں یہ یاد دلادوں کہ میرے ہاں کچھ عرصے قبل بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے باعث وزن بڑھ گیا، میرے وزن پر باتیں کرنا بند کریں اور دیگر اہم معاملات پر توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔

سوارا بھاسکر

سوارا بھاسکر نے کہا کہ مجھے کام نہ ملنے کی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی گئیں جو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوارا بھاسکر نے سماج وادی پارٹی کے رہنما فہد احمد سے شادی کی اور ان کے ہاں ستمبر 2023 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام رابعہ رکھا گیا۔

کام کے محاذ پر آخری بار سوارا بھاسکر نے فلم ’شیر قورمہ‘ میں نظر آئی تھیں جبکہ 2022 میں ان کی فلم ’جہان چار یار‘ ریلیز ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow