’اکشے کمار ہیرا پھیری والا آدمی ہے‘

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار سے متعلق سسر و آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کا ماضی کا انٹرویو وائرل ہوگیا۔ آنجہانی اداکار راجیش نے برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اپنے وقتکے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اسٹارز میں سے ایک تھے۔ راجیش کھنہ نے ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی اور ان کی […]

 0  5
’اکشے کمار ہیرا پھیری والا آدمی ہے‘

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار سے متعلق سسر و آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کا ماضی کا انٹرویو وائرل ہوگیا۔

آنجہانی اداکار راجیش نے برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اپنے وقتکے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اسٹارز میں سے ایک تھے۔

راجیش کھنہ نے ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی اور ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار سے شادی کی۔

اکشے اور ٹوئنکل پہلی بار فلم کے سیٹ پرملے اور کچھ سال بعد شادی کا فیصلہ کیا تو اس نے سب سے زیادہ شلپا شیٹی کو متاثر کیا جو اس وقت اکشے کو ڈیٹ کررہی تھیں لیکن ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔

شادی کے بعد وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کے داماد بن گئے۔

تاہم راجیش کھنہ کا داماد اکشے کمار سے متعلق پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اس عمر میں اب میں کیا کہوں، ہمارا جو جمائی راجا ہے وہ بہت گاتا ہے، کبھی بھول بھلیا کرتا ہے کبھی ہیرا پھیری اور ہیرا پھیری ٹو کرتا ہے۔

راجیش کھنٹہ کہتے ہیں کہ اکشے بہت ہی ہیرا پھیرا والا آدمی ہے، میں اپنی بیٹی کو بولا دیکھو ٹینا بابا (ٹوئنکل کھنہ) میں نے کہا دیکھو لگام کھینچ کر رکھنا اس کی، لگام کھینچ کے رکھنا لیکن اتنی بھی نہیں کھینچنا کے ٹوٹ جائے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس وائرل کلپ پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک بیٹی نے رشتہ نبھالیا آپ نے اچھے سنسکار دیے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اکشے کو بس میں ہی ٹوئنکل نے کیا ہے۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow