سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے بنایا گیا منصوبہ سامنے آگیا
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے بنایا گیا منصوبہ سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی ملنے کے کیس میں پانچویں ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کو سُپر اسٹار کے قتل کے منصوبے […]
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے بنایا گیا منصوبہ سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی ملنے کے کیس میں پانچویں ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کو سُپر اسٹار کے قتل کے منصوبے سے متعلق اہم معلومات مل گئیں جس میں دو ملزمان کی آپس میں ویڈیو کال پر بات چیت بھی شامل ہے۔
ممبئی پولیس نے انکشاف کیا کہ لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے کم عمر نوجوانوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، کیس کی تحقیقات کے دوران لارنس بشنوئی گینگ کے رکن اجے کشیپ اور ایک اور ملزم کے درمیان ویڈیو کال پر گفتگو ہوئی تھی۔
ویڈیو کال پر گفتگو سے یہ بات سامنے آئی کہ جدید ہتھیاروں سے تربیت یافتہ شارپ شوٹر کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے حکم پر ممبئی، پونے، رائے گڑھ اور گجرات میں تعینات رہے۔
حکام نے بتایا کہ شارپ شوٹر انمول بشنوئی اور روہت گودارا کو گولڈی برار نے حملہ کرنے کی ہدایت دی تھی، اس کام کے لیے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو استعمال کیا تھا۔
تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ لارنس بشنوئی اور سمپت نہرا کے گینگس نے سلمان خان کو چیک کرنے کیلیے تقریباً 60 سے 70 ارکان کو تعینات کیا، جان نامی شخص کو مبینہ طور پر آپریشن کیلیے گاڑی فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
حملے کے بعد ملزمان کو کنیا کماری میں دوبارہ منظم ہونا تھا اور پھر سمندری راستے سے سری لنکا جانا تھا، وہاں سے انہیں دوسرے ممالک بھیجنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔
پولیس نے پانچویں ملزم دیپک گوگالیا عرف جانی والمیکی کو گرفتار کیا جو سلمان خان کو قتل کرنے کے خواہشمند لارنس بشنوئی گینگ کا حصہ تھا۔
لارنس بشنوئی گینگ نے بالی وڈ اداکار کو ان کے فارم ہاؤس کے قریب اے کے 47 سے گولیاں مار کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟