تصاویر: ثانیہ مرزا اور ثنا خان نے فیملی کے ہمراہ حج مکمل کرلیا
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور سحر افشاں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ حج مکمل کرلیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرز، سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور سحر افشا اپنے اہل خانہ کے ساتھ حج کے لیے مکہ میں موجود ہیں جہاں سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل […]
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور سحر افشاں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ حج مکمل کرلیا۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرز، سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور سحر افشا اپنے اہل خانہ کے ساتھ حج کے لیے مکہ میں موجود ہیں جہاں سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرز کی بہن نے اور ماضی کی اداکار سحر افشا نے حج کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہے جس میں انہیں اہل خانہ کے ہمراہ اس روحانی سفر میں ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ثانیہ مرزا اپنے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزاکے ساتھ گئی ہوئی ہیں جبکہ ثنا خان کے ساتھ ان کا بیٹا سید طارق جمیل ہے اور ماضی کی اداکارہ سحر افشاں اپنے شوہر کے ہمراہ گئی ہوئی ہیں۔
ثانیہ مرزا اور ان کی بہن نے اپنے والد کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں ساتھ ہی کیپشن میں سرخ دل والے ایموجی کا استعمال کیا ہے جبکہ سحر افشاں نے بھی ثناء، ثانیہ اور انعم کے ساتھ حج کے دوران اپنے روحانی سفر کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
سوشل صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور مشہور شخصیات کو ان کی زیارت مکمل کرنے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے اس ماہ کے شروع میں اپنے انسٹاگرام کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال حج کے مقدس سفر کا آغاز کرنے والی ہیں، ان کے ساتھ ان کے والد عمران مرزا کے علاوہ ان کی بہن انعم اور ان کے شوہر کرکٹر محمد اسد الدین بھی موجود تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟