ویڈیو: اداکار سردار کمال نے انتقال سے قبل بیٹے سے کیا کہا تھا؟

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال کا انتقال سے قبل دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ معروف کامیڈین اداکار سردار کمال نے انتقال سے قبل نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں گھر کی رجسٹری سے متعلق اظہار خیال کیا تھا۔ سردار کمال نے بتایا تھا […]

 0  18

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال کا انتقال سے قبل دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

معروف کامیڈین اداکار سردار کمال نے انتقال سے قبل نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں گھر کی رجسٹری سے متعلق اظہار خیال کیا تھا۔

سردار کمال نے بتایا تھا کہ گزشتہ دنوں گھر کی رجسٹری بیٹے کے نام کروائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گھر کی رجسٹری بیٹے کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رکھ لو یہ امانت ہے، یہ میرے والد مجھے دے گئے تھے میں نے تمہیں دے دی ہے۔

سردار کمال کا کہنا تھا کہ یہ گھر کی رجسٹری تم نے آگے کسی اور کو دے دینی ہے، اس کا جو کرنا ہے تم نے کرنا ہے، خدا حافظ۔؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ یہ امانتیں ہیں، ہم ایک دوسرے کے سپرد امانتیں کرتے چلے جائیں گے، میں نے گھر کی رجسٹری بیٹے کو دے دی وہ اپنے بچوں کو دے دیں گے۔

واضح رہے کہ 30 جولائی کو اداکار سردار کمال دل کا دورہ پڑںے سے لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔

اداکار طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اقبال ٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سردار کمال نے بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے، اداکار کی تدفین آبائی شہر فیصل آباد میں کی گئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow