شہری نے ہاتھوں سے تین جہاز کھینچ لیے، ویڈیو وائرل
اٹلی کے شہری نے ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے تین جہاز کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے ایتھلیٹس مختلف کرتب کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کے لیے انہیں سخت تربیت حاصل کرنی پڑتی ہے پھر کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ اطالوی شہری میٹیو پیوون نے شہر آسٹی میں […]
اٹلی کے شہری نے ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے تین جہاز کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے ایتھلیٹس مختلف کرتب کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کے لیے انہیں سخت تربیت حاصل کرنی پڑتی ہے پھر کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔
اطالوی شہری میٹیو پیوون نے شہر آسٹی میں ہاتھوں کی مدد سے تین چھوٹے طیارے کھینچ کر گنیز آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹیو پیوون کمال مہارت سے تین طیارے کھینچ کررہے ہیں اور وہاں موجود شرکا ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رگبی میں کئی چوٹیں لگنے کے بعد انہوں نے زیادہ سے زیادہ غیر معمولی ایتھلیٹک ہنر کی طرف توجہ دی۔
پیوون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ان میں سب سے بری کمر کی چوٹ تھی، ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ میں دوبارہ کبھی نہیں کھیل سکتا لیکن وہ غلط ثابت ہوئے۔
اطالوی شہری نے کہا کہ ان کی تربیت میں یوگا، کارڈیو اور اسٹرینتھ شامل تھیں اور وہ اپنے ہی ریکارڈ کو توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس ریکارڈ پر فخر ہے، مجھے یقین ہے کہ میں چار یا اس سے بھی زیادہ جہاز کھینچ سکتا ہوں اور جلد از جلد ایسا کرنے کی کوشش کروں گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟