سلمان خان نے لولیا کی سالگرہ پوری فیملی کے ہمراہ منائی، تصاویر وائرل

بالی ووڈ سپراسٹار نے اپنی قریبی دوست لولیا وینتر کی سالگرہ اہلخانہ کے ہمراہ منائی، تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سلمان خان نے 24 جولائی کو لولیا کے لیے سالگرہ کا اہتمام کیا، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں، دبنگ خان اور لولیا وینتر کے ساتھ ساتھ ارپیتا، ایوشمان، الویرا، […]

 0  2
سلمان خان نے لولیا کی سالگرہ پوری فیملی کے ہمراہ منائی، تصاویر وائرل

بالی ووڈ سپراسٹار نے اپنی قریبی دوست لولیا وینتر کی سالگرہ اہلخانہ کے ہمراہ منائی، تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سلمان خان نے 24 جولائی کو لولیا کے لیے سالگرہ کا اہتمام کیا، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں، دبنگ خان اور لولیا وینتر کے ساتھ ساتھ ارپیتا، ایوشمان، الویرا، ارحان خان اور سلو میاں کے دیگر فیملی ممبر اور قریبی دوستوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

رومانین اداکارہ اور گلوکارہ لولیا وینتر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر تقریب کی تصاویر کو دوبارہ سے شیئر کیا اور ساتھ میں ’آئی لو یو‘ بھی لکھا، لولیا نے اپنی برتھ ڈے پارٹی کے لیے ’مٹیلک‘ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔

تقریب میں میکا سنگھ بھی موجود تھے انھوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’سب سے خوبصورت لولیا وینتر کو سالگرہ مبارک ہو۔ خدا آپ کو ڈھیروں خوشیوں اور کامیابیوں سے نوازے۔‘

بالی ووڈ سنگر میکا سنگھ نے اس کیپشن کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام اسٹوریز پر پارٹی میں موجود دیگر افراد کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

خیال رہے کہ ماضی میں سلمان خان اور لولیا کی شادی کی افواہیں بھی کافی عرصہ زیرگردش رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ سلمان لولیا سے چھپ کے منگنی کرچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow